نئی دہلی،11/جنوری (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش میں ایک سرکاری جونیئر انجینئر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے، ملزم انجینئر نے 50 نہیں بلکہ70 سے زیادہ بچوں کے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔
معلومات کے مطابق سی بی آئی کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق 70 سے زائد بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے، تشویش کی بات یہ ہے کہ جن بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کیا گیا ہے ان میں ایچ آئی وی کا شبہ ہے۔ متاثرہ بچوں میں 4 سال سے 22 سال تک کے نوجوان شامل ہیں۔ متاثرین میں رام بھون کے اپنے رشتے دار کے بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گرفتار جونیئر انجینئر رام بھون کے ٹیسٹ دہلی کے ایمس میں ہو رہے ہیں۔ 8 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم رام بھون میں متعدد ٹیسٹ کر رہی ہے۔ جس سے جنسی استحصال سے بچوں کو آنے والی بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔ رام بھون کے دماغی، ایچ آئی وی اور پیڈو فائل ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں سے جہاں رام بھون پر قانونی کا شکنجہ مضبوط ہوگا وہیں بچوں کو ممکنہ بیماریوں سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں اتر پردیش نے ایک جونیئر انجینئر کو گرفتار کیا تھا۔ جس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور مبینہ طور پر اس کی ویڈیوز اور فوٹو گرافی بھی کیا کرتا تھا۔ گرفتاری کے دوران انجینئر کے پاس سے آٹھ موبائل فون، آٹھ لاکھ روپئے کیش، جنسی کھلونے، لیپ ٹاپ اور بڑی تعداد میں چائلڈ سیکس ایبوس مٹیریئل برآمد ہوئے تھے۔